انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے شاہد خاقان عباسی

متنازع ہونے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک June 26, 2018
متنازع ہونے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سابق وزیر اعظم(فوٹو : فائل)

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے اگر قمر الاسلام رہا نہ ہوئے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 10 سال ایم پی اے رہنے والے کو گرفتار کیا گیا اور اب انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے اگر قمر الاسلام رہا نہ ہوئے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے کیوں کہ قمرالاسلام الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، متنازع انتخابات سے نئی حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہوگی لیکن متنازع ہونے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ہم دونوں کی خواہش پر ہوئی مجھے بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس ملنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات میں منصفانہ انتخابات کرانے کی بات ہوئی تھی۔

چند روز قبل شاہد خاقان عباسی کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق اوران کی رائے ہے، میری آمد پر احتجاج کیمرے کو دکھانے کے لیے کروایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |