ایشین گیمزمیں پاکستانی ویمن باکسرزڈیبیوکیلیے تیار

ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش بھی کررہے ہیں، پی بی ایف آفیشل


نتاشا راحیل June 27, 2018
ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش بھی کررہے ہیں،پی بی ایف آفیشل ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی علاقائی کھیلوں کا یہ میلہ انڈونیشیا کے جکارتہ کے دو شہروں میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک سجایا جائے گا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( پی بی ایف) کے سیکٹریٹر ناصراعجاز تونگ کے مطابق گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں زور وشور سے جاری ہے، ''ایکسپریس ٹریبیون'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم گیمز کیلیے جو ٹیمیں اس بار بھیجیں گے اس میں خواتین بھی شامل ہوں گی، جو گیمز میں ڈیبیو کریں گی، ہم خواتین باکسنگ میں اپنی دو باکسرز کو بھیجیں گے، ہمیں ان سے میڈلز کی توقع تو نہیں لیکن ہم اس سلسلے کی شروعات کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سے بہتر پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔

کیمپ میں ایشین گیمز کیلیے 5 مرد باکسر کو بھی شامل کیاگیا ہے ابھی تک کیمپ میں 18 مرد اور 5 خواتین باکسرز ترتبیت جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے مزید بتایاکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلیے ہم اپنی ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اس کیلیے ہم ایران سے تصدیق کیے جانے کا انتظار کررہے ہیں، ایرانی ٹیم سردست تھائی لینڈ میں ہے، جیسے ہی وہ وطن واپس آئیں گے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج دیں گے، پاکستانی مینز ٹیم کو 19 جون سے جرمنی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن انھیں ویزے نہیں مل پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں