ماضی میں بھیڑ بکریاں چرانے والے گول کیپر نے رونالڈو کی پنالٹی روک لی

گول کیپر علی رضا بھیڑ بکریاں چرانے کے دوران دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے


Sports Desk June 27, 2018
گول کیپر علی رضا بھیڑ بکریاں چرانے کے دوران دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے فوٹوفائل

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی پنالٹی شوٹ کے سامنے دیوار بننے والے ایرانی گول کیپر علی رضا کو اس مقام تک پہنچنے کیلیے کڑی محنت و مشقت سے گزرنا پڑا وہ خانہ بدوش گھرانے میں پیدا ہوئے۔

گول کیپر علی رضا بھیڑ بکریاں چرانے کے دوران دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے، 12 برس کی عمر میں انھیں ایک مقامی کلب میں شامل ہونے کا موقع ملا جہاں پر انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

علی رضا گلیوں میں پلے بڑھے، پارکس کی صفائی کی، پیزا شاپس پر کام کیا مگر فٹبال کے ساتھ عشق ان کو آخر ورلڈ کپ تک لے آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |