صاف پانی کیس شہبازشریف کی 5 جولائی کو نیب میں پھر طلبی

نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی اسکینڈل میں سابق وزیر اوقاف پنجاب زعیم حسین قادری کو آج 27 جولائی کو طلب کیا ہے

نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی اسکینڈل میں سابق وزیر اوقاف پنجاب زعیم حسین قادری کو آج 27 جولائی کو طلب کیا ہے فوٹو: فائل

نیب تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ ''ن ''، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ''ق'' کے متعدد رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔


جن رہنماؤں کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں ان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، عبدالعلیم خان، مونس الہیٰ، سابق ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اور ان کے بھائی مدثر قیوم ناہرا، سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اورسابق وزیر اوقاف پنجاب زعیم قادری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی اسکینڈل میں سابق وزیر اوقاف پنجاب زعیم حسین قادری کو آج 27 جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی صاف پانی اسکینڈل میں5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے انہیں25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن و ہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
Load Next Story