اسرائیل کے دمشق ایئرپورٹ کے قریب دومیزائل حملے

دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ کے قریب حزب اللہ کے 2 اسلحہ ڈپوئوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا


AFP June 27, 2018
شامی حکومتی فورسز کا باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ درعا کا کنٹرول حاصل کرنے کیلیے کارروائی اور مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں، فوٹو: فائل

اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے 2 میزائلوں نے شامی دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ کے قریب دو اہداف کو نشانہ بنایا ہے یہ بات شامی سرکاری میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کا نشانہ حزب اللہ کے 2 اسلحہ ڈپو بنے، آبزرویٹری کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج شام میں ایرانی اور اس سے وابستہ اہداف کو پہلے بھی نشانہ بناتی رہی ہے، دوسری طرف شامی فوج نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ کچھ علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے، یہ بات سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

اردن کی سرحد کے قریب شامی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی کارروائی میں یہ پہلی بڑی کامیابی ہے، شامی فورسز نے جس علاقے کا کنٹرول حاصل کیا ہے اس میں بصر الحریر نامی شہر بھی شامل ہے، شام کا جنوب مشرقی حصہ اردن اور اسرائیل کے قبضے میں موجود گولان ہائٹس کے قریب ہونے کے باعث اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق شام کے جنوبی صوبہ درعا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کے سبب اب تک 50 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو چکے ہیں، شامی حکومتی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کیلیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |