افغانستان مختلف مقامات پر دھماکے 3 نیٹو فوجی سمیت 8 افراد ہلاک متعدد زخمی
افغانستان کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 نیٹو فوجی سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے نیٹو کی (ایساف) کے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، نیٹو حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افغانستان میں ان کے 3 سروس ممبر ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق برطانوی فوج سے ہے۔
دوسری جانب قندھار صوبے کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں سڑک کنارے بم حملے میں 3 افغان شہری ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے جبکہ شمال میں صوبہ کندوز کے ارچی ضلع میں ایک اور سڑک کنارے بم دھماکے ایک مقامی پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے ''موسم بہار آپریشن'' کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دوران غیر ملکی فوجیوں اور سفارتی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔