شکارپور نیشنل پیپلزپارٹی کےامیدوار کے قافلے پرخودکش حملہ 2 افراد زخمی

موٹرسائیکل پر سوار بمبار نے خود کوان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔


ویب ڈیسک May 01, 2013
موٹرسائیکل پر سوار بمبار نے خود کوان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی کے قافلے پرخودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

این پی پی سندھ کے صدراورانتخابی امیدوار ڈاکٹر ابراہیم جتوئی اپنے گاؤں سے شکارپور کی طرف جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار بمبار نے خود کوان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا تاہم ابراہیم جتوئی اور ان کے ساتھی محفوظ رہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس اور رینجرز نے خودکش دھماکے کی جگہ کو گھیرے ميں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، خودکش بم دھماکے کے خلاف مشتعل افراد شکارپور شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور دکانيں بند کرادیں، این پی پی کے مرکزی چیئرمین غلام مرتضیٰ جتوئی نے خودکش حملے کی شدید الفاظ ميں مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں