معیشت کی ترقی اور محنت کش کی فلاح وبہبود لازم و ملزوم ہیںنجم سیٹھی

یوم مئی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ محنت کشوں کی جدوجہد اور ان کے جائز حقوق کے حصول میں ان کا ساتھ دیں گے


ویب ڈیسک May 01, 2013
یوم مئی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ محنت کشوں کی جدوجہد اور ان کے جائز حقوق کے حصول میں ان کا ساتھ دیں گے،نجم سیٹھی فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی اور محنت کش کی فلاح وبہبود لازم و ملزوم ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معیشت کی ترقی اور محنت کش کی فلاح وبہبود لازم و ملزوم ہیں، مزدور کسی بھی ملک کی معیشت کے فروغ و استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتاہے، انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کے نتیجے میں محنت کشوں کو ان کے حقوق ملے جبکہ شکاگو کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں اور محنت کشوں کی عزت نفس بحال ہوئی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یوم مئی کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ محنت کشوں کی جدوجہد اور ان کے جائز حقوق کے حصول میں ان کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھے بغیر خوشحال معاشرہ کے قیام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں