پشاور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 2 بم برآمد 2 دہشتگرد گرفتار

مکان سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا.


/ May 01, 2013
مکان سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا، فوٹو: فائل

LONDON: سیکورٹی اداروں نے الیکشن کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 تیار بم برآمد جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر ارمڑ میں مکان پر چھاپہ مارا، مکان سے 2 تیار بم برآمد ہوئے جنہیں کسی گاڑی یا موٹر سائیکل سمیت کہیں بھی باآسانی نصب کیا جا سکتا تھا، مکان سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا، پولیس نے کارروائی کے دوران 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں