قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ مستعفی

نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ناصر جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کرلیا


ویب ڈیسک June 27, 2018
ناصر جنجوعہ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا۔ فوٹو:فائل

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا ہے، ناصر جنجوعہ نے اپنے استفعے میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سابق لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل ناصر جنجوعہ پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |