پنجاب خیبر پختونخوا اورآزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے 2 بچے زخمی

مرید کے میں زلزلے سے 2 بچے چھت سے گر کرزخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ویب ڈیسک May 01, 2013
مرید کے میں زلزلے سے 2 بچے چھت سے گر کرزخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو : فائل

پنجاب، خیبر پختونخوا اورآزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 11 بج کر 58 منٹ پر دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت بٹ گرام، تربیلا غازی، گوجرانوالہ،چنیوٹ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، کامونکی، مریدکے، قصور، فیصل آباد، گجرات، اوکاڑہ، میانی، بھیر، جھنگ، ساہیوال، نارووال، پنڈ دادن خان، جہلم، منڈی بہاء الدین، نارووال، مظفر آباد، مری، اسکردو، چکوال ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، حسن آبدال، اٹک، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، مرید کے میں زلزلے سے 2 بچے چھت سے گر کرزخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 267 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر رکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدید ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جس کی وجہ سے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں