کراچی پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن24 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد مختلف جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ایس ایس پی ساوتھ

حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد مختلف جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ایس ایس پی ساوتھ فوٹو : فائل

کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔


کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو شکنجے میں جکڑنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اور رینجرزنےکلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے میرین ڈرائیو کا محاصرہ کیا، کئی گھنٹہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ساوتھ ناصر آفتاب کے مطابق مشترکہ آپریشن میں 250 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا، حراست میں لیے گئے افراد مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story