امیدواروں کی گرفتاریوں پر ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرادیا

لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں راجا قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا۔


ویب ڈیسک June 27, 2018
لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں راجا قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا۔

عام انتخابات سے قبل لیگی امیدواروں اور رہنماوں کی گرفتاریوں پر مسلم لیگ(ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی مختلف مقدمات اور نیب کی طرف سے امیدواروں کی گرفتاریوں پر لیگی قیادت نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور امیدواروں کی گرفتاریوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لیگی وفد میں راجا ظفر الحق، احسن اقبال، زاہد حامد اور مشاہد حسین سید شامل تھے، ملاقات میں راجا قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25 جون کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں قمر الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم انجینئر راجہ قمر الاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں