سندھ کے قوم پرست رہنما بھی کروڑوں کے مالک

قادر مگسی ضلع سجاول میں مجموعی طور پر 45 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہیں


ویب ڈیسک June 27, 2018
قادر مگسی ضلع سجاول میں مجموعی طور پر 45 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہیں

سندھ کے قوم پرست رہنماء بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

سابق صدر آصف زرداری کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ون نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لینے والے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

قادر مگسی نے خود کو زمیندار ظاہر کیا ہےوہ ضلع سجاول میں مجموعی طور پر 45 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہیں تاہم زمین کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی، 2015 میں زرعی زمینوں سے 30 لاکھ روپے آمدنی ہوئی جس پر 49560 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ2016 میں زرعی زمینوں سے 40 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی جس پر 63197 روپے ٹیکس ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسی طرح 2017 میں زرعی زمینوں سے پچاس لاکھ روپے کی آمدنی پر ایک لاکھ پینتالیس ہزار 345 روپے کا ٹیکس ادا کیا،قادر مگسی کے 2016 میں اثاثوں کی مالیت 99 لاکھ 64 ہزار روپے تھی جو 2017 میں بڑھ کرایک کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی۔

دو سال کے دوران قادر مگسی کے اثاثوں میں 34 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جب کہ ان کے پاس 10 لاکھ روپے نقد رقم موجود ہے اور بینک اکاؤنٹ میں صرف 25 سو روپے جمع ہیں، قادر مگسی نے دبئی کا ایک اور امریکا کے دو دورے کئے جن پر 24 لاکھ اسی ہزار روپے کے اخراجات آئے ۔ اس کے علاوہ 2 گھروں اور ایک پلاٹ کے مالک بھی ہیں جن کی مجموعی مالیت 94 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسی طرح سابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید جلال محمود شاہ بھی کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں ان کا ذریعہ آمدن اسٹون کریشنگ پلانٹ اور زمینداری ہے، اسٹون کریشنگ پلانٹ کی مالیت 10کروڑ 79 لاکھ روپے ہے۔

جلال شاہ کے پاس پینتالیس لاکھ روپے مالیت کی ایک پراڈو اور 19 لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی کرولا کار بھی ہے جب کہ 66 لاکھ 35 ہزار474 روپے نقد رقم موجود ہے اور 33 لاکھ33 ہزار592 روپے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ہیں۔

جلال شاہ کے پاس چالیس لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر و دیگر گھریلو سامان اور ستائیس ہزار روپے مالیت کا اسلحہ موجود ہے جب کہ دیہہ نور پور تعلقہ مانجھند میں 57 ایکڑ زرعی زمین کے مالک بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں