پاکستان کی ڈیوس کپ ٹائی دوبارہ کرانے کی اپیل مسترد

ریفری کی جانب سے دیا گیا فیصلہ درست ہے اس لئے ڈیوس کپ ٹائی مقابلہ دوبارہ نہیں ہوسکتا،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن


ویب ڈیسک May 01, 2013
ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکن ریفری آشیتا اجیگالا نے پاکستان کی برتری کے باوجود نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی دوبارہ کرانے کی پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔

انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے اعصام الحق کی اپیل پر اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ گراؤنڈ کی کنڈیشنز بین الاقوامی مقابلے کے قابل نہیں تھیں۔ ریفری کی جانب سے دیا گیا فیصلہ درست ہے اس لئے ڈیوس کپ ٹائی مقابلہ دوبارہ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میانمار میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکن ریفری آشیتا اجیگالا نے پاکستان کی برتری کے باوجود نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا تھا جس پر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے ڈیوس کپ ٹائی مقابلہ دوبارہ کرانے کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں