پاکستان ایشین اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہوگیا

کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے محمد سجاد اور چین کے زاؤ زنٹونگ نے ابو صائم کو شکست دی۔

عالمی چیمپئین محمد آصف ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہی ہمت ہار گئے تھے۔ فوٹو: رائٹرز

TASHKENT:
ایشین اسنوکر چیمپئین شپ 2013 میں پاکستانی کیوئسٹ کا سفر کوارٹر فائنل مرحلے تک ہی محدود ہوگیا۔


کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد سجاد کو 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے شکست دی، ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ ابو صائم کو چین کے زاؤ زنٹونگ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 5 فریمز کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی کیوسٹ اب ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی اسنوکر چیمپیئن کا ٹائٹل پاکستان کے محمد آصف کے پاس ہے جس کے باعث اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی اس ایونٹ کو بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن پاکستان کا کوئی بھی کیوئسٹ کوارٹر فائنل مرحلے سے آگے نہیں جاسکا۔
Load Next Story