10مئی کوتمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی تعینات کردی جائے گی الیکشن کمیشن

فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا اورہرعلاقے کی فورس 20 سے 30 فوجیوں پر مشتمل ہوگی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک May 01, 2013
حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 7، حساس پر 5 اور عام پولنگ اسٹیشنز پر 4 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن فوٹو:فائل

عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے سیکورٹی پلان مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 10مئی کو ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی تعینات کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے سیکیورٹی پلان کے مطابق حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 7، حساس پر 5 اور عام پولنگ اسٹیشنز پر 4 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا ہر علاقے کی کوئیک رسپانس فورس 20 سے 30 فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور 10 مئی کو ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی تعینات کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ کی حتمی پولنگ اسکیم بھی جاری کردی جس کے مطابق سندھ میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جبکہ کراچی ڈویژن میں 4 ہزار 213 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، دوسری جانب سکھر ڈویژن میں 2 ہزار 225 ،لاڑکانہ ڈویژن میں 2 ہزار100 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، حیدر آباد ڈویژن میں 4 ہزار 351 اور میرپور خاص ڈویژن میں 2 ہزار89 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں