فٹبال ورلڈ کپ سویڈن نے میکسیکو کو 03 سے ہرا دیا

جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی


Sports Desk June 27, 2018
جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی۔فوٹو: سعشل میڈیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا جب کہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی۔

روس کے شہر ایکاٹرنبرگ میں سویڈن اور میکسیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم وقفے کے 5 منٹ بعد ہی لوڈوگ آگسٹنسن نے خوبصورت گول کرتے ہوئے سویڈن کو برتری دلا دی۔

62 ویں منٹ میں اینڈریاز گرانکوسٹ نے پنالٹی کو کارآمد بناتے ہوئے مجموعہ 0-2 کر دیا جب کہ74 ویں منٹ میں میکسیکو کو اس وقت ایک اور دھچکہ لگا جب ایڈسن الواریز نے اون گول کرتے ہوئے سویڈن کی برتری 0-3 کر دی۔

سویڈن نے اس فتح کے ساتھ پول ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم بھی دوسرے راﺅنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔