پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم دراصل عمران خان چلا رہے ہیں شہباز شریف

صدر آصف زرداری نے نہ صرف پاکستان کو بھکاری بنا یا بلکہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک کو تباہ وبرباد بھی کیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 01, 2013
صدر زرداری نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی رہنما پنجاب میں انتخابی مہم نہیں چلا رہا بلکہ عمران خان مسلم لیگ(ن) کو تنقید کا نشانہ بنا کر ان کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اوراس بات کا فیصلہ 11 مئی کو ہوجائے گا کہ نوجوان کس کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے صدر آصف زرداری اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے اور گزشتہ 5 سال میں ملک کو تباہ وبرباد کر دیا،عمران خان کہتے ہیں بجلی کے اندھیروں میں آصف زرداری کا قصور نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا قصور ہے، اگر بجلی کے اندھیرے پنجاب کا قصور ہے تو ریلوے، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ700 میگا واٹ بجلی گزشتہ 5 سال سے پنجاب سے باہردی جا رہی ہے، چیچوں کی ملیاں اور نندی پورکے 950 میگا واٹ بجلی کے منصوبے ٹھپ پڑے ہیں جس کے باعث عوام کے خون پسینے کے 60 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں