ترکش ایئرلائن نے ایئرہوسٹسز پر شوخ لپ اسٹکس لگانے پرپابندی لگادی

سروس سیکٹر ميں اسٹاف پر معمولی میک اپ اور کم شوخ لپ اسٹکس کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، ترکش ایئرلائن


AFP May 01, 2013
ترکش ایئرلائن نے حال ہی میں اندرون ملک پروازوں کےدوران مسافروں کومشروب کے طور شراب دینا بھی بند کردی تھی. فوٹو فائل

ترکی کی قومی ایئرلائن نے اپنی فضائی میزبانوں پر لال اور گلابی رنگ جیسی شوخ لپ اسٹکس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے بعد ملک کے سیکولر حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا دے جب کہ متعدد خواتین نے شوخ لال رنگ کی لپ اسٹک لگا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔


دوسری جانب ترکش ایئرلائن نے پابندی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس سیکٹر ميں اسٹاف پر معمولی میک اپ اور کم شوخ لپ اسٹکس کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ترکش ایئرلائن نے حال ہی میں اندرون ملک پروازوں کےدوران مسافروں کومشروب کے طور شراب دینا بھی بند کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |