
فلم کے پروڈیوسرخرم ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو فوکھٹ آئی لینڈ جزیرے میں شوٹ کی گئی ہے۔جاوید شیخ، نور حسن ، ٹیپو، ثنا ، صنم چوہدری سمیت ہر کردار فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
اداکار نور حسن اور صنم چوہدری نے کہا کہ یہ فلم ہمارے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔اداکار ٹیپو نے کہا کہ متعدد پاکستان سمیت بولی ووڈ فلمیں کر چکا ہوں مگر ''جیک پاٹ'' ان سے سے منفرد اور یادگار فلم ہوگی۔
سینئر اداکار جان ریمبو نے کہا کہ اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر طویل عرصہ بعد فلم بین پردہ اسکرین پر دیکھیں گے، انھوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلیے آگے بڑھنا ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔