دنیا میں1بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود 90فیصدکا جنوبی ایشیا سے تعلق

سروے میں یہ بھی انکشاف ہواکہ ٹیسٹ فارمیٹ بدستور سب سے مقبول اور اس میں 70 فیصد شائقین دلچسپی لیتے ہیں

دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں ان میں زیادہ تعداد میں مرد شامل جن کی اوسط عمر34 برس ہے فوٹو: فائل

دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں ان میں زیادہ تعداد میں مرد شامل ہیں جن کی اوسط عمر34 برس ہے۔

دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں ان میں زیادہ تعداد میں مرد شامل ہیں جن کی اوسط عمر34 برس ہے، یہ بات نیلسن اسپورٹس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرایا تھا۔ 90فیصد شائقین کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، اس میں 39 فیصد خواتین بھی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ سروے میں یہ بھی انکشاف ہواکہ ٹیسٹ فارمیٹ بدستور سب سے مقبول اور اس میں 70 فیصد شائقین دلچسپی لیتے ہیں۔


آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ اس کی جانب سے کرایا جانے والا سب سے بڑا سروے تھا جس میں دنیا بھر سے 19 ہزار شائقین کے انٹرویو بھی لیے گئے، ان کی عمریں 16 سے 69 برس کے درمیان تھیں۔ اس وقت دنیا بھر کی توجہ فٹبال ورلڈ کپ پر مرکوزمگر جنوبی ایشیا میں بدستور کرکٹ کا ہی بول بولا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ سروے سے ظاہر ہو گیاکہ بدستور تینوں فارمیٹس پر توجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ برس جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گی، ہماری گلوبل حکمت عملی کا مقصدکھیل کو زیادہ سے زیادہ سہل بنانا ہے۔
Load Next Story