ترکی میں الیکشن کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

گرفتاریاں مختلف علاقوں سے ہوئیں، دہشت گرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری


Monitoring Desk June 28, 2018
چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والے افراد نے2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا، ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

ترکی میں الیکشن کے بعد پکڑ دھکڑ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ترکی میں الیکشن کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے 192افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں حاضر سروس فوجی افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں، ایک نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ترک فضائیہ کے 192 افسروں اور اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دہشت گرد تنظیم ایف ای ٹی او کے151 ارکان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا، واضح رہے کہ منگل کے روز بھی 89 افراد گرفتار کیے گئے تھے جبکہ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں