
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوگزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈآئی لینڈ کے سربراہ نے 2 بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیے تھے جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔
کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے، انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈیکلیئر نہیں کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300اور 500ڈالر ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔