کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو تحفہ چھپانے پر جرمانہ

کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے


News Agencies June 28, 2018
کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے ۔ فوٹو : فائل

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈو پر 100 کینیڈین ڈالر جرمانہ عائدکردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوگزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈآئی لینڈ کے سربراہ نے 2 بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیے تھے جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے، انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈیکلیئر نہیں کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300اور 500ڈالر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں