کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش

کراچی میں بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 28, 2018
کراچی میں جولائی اور اگست میں زیادہ بارشیں دیکھ رہےہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید فوٹو:فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادلوں نے ڈیرے جما رکھے تھے جو بالآخر آج برس ہی گئے، بارش کا آغاز ملیر سے ہوا جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے مون سون کی پہلی بارش کے مزے لوٹنے شروع کئے۔ بارش کے باعث جہاں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے سپرہائی وے، ملیر، رزاق آباد اورایئر پورٹ سے متصل علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں، اس کے علاوہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کے بجائے کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی، زیادہ سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں جولائی اور اگست میں زیادہ بارشیں دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |