پشاور قبائلی علاقوں کے امیدواروں پر شہری علاقوں میں انتخابی سرگرمیوں پر پابندی

قبائلی علاقوں کے انتخابی امیدوار سیاسی سرگرمیاں اپنے حلقوں تک ہی محدود رکھیں، خیبر پختونخوا حکومت


ویب ڈیسک May 01, 2013
خیبر پختونخوا کے کئی شہروں سے متصل کیمپوں میں قبائلی علاقاجات سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم ہیں۔ ۔فوٹو : فائل

NEW DEHLI: خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی علاقوں کے امیدواروں پر شہری علاقوں میں انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی شہری علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں سے دہشت گردی کا خدشہ بڑھ رہا ہے، اس لئے انتخابی امیدوار سیاسی سرگرمیاں اپنے حلقوں تک ہی محدود رکھیں۔ بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواروں کے علاقوں کے ووٹرز پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں تو وہ بھی شہری علاقوں میں جلسے کرنے کے بجائے ان کیمپوں میں جائیں۔ دوسری جانب امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں سے متصل کیمپوں میں بڑی تعداد میں وہ لوگ رہائش پزیر ہیں جو شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے پیش نظر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں