کوئٹہ مسلم لیگن کے رہنما لشکری رئیسانی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ 4 افراد زخمی

حملہ لشکری رئیسانی کے ارباب غلام علی روڈ پر قائم انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

حملہ لشکری رئیسانی کے ارباب غلام علی روڈ پر قائم انتخابی دفتر پر کیا گیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما لشکری رئیسانی کے انتخابی دفتر پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارباب غلام علی روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما لشکری رئیسانی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے حلقہ پی بی 32 سے آزاد امیدوارعبدالفتاح مگسی کو3 ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی سمیت اندرون سندھ اورخیبرپختونخوا میں بھی ایم کیوایم، پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفاتر،ریلیوں اورجلسوں کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے اوران واقعات کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے۔
Load Next Story