پشاورسے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے پرالٹ گئی 4 افراد جاں بحق

حادثے کے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2018
حادثے کے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

جام پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پورکے قریب پشاور سے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے جام پور بوائز کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے ہے ان میں سے 2 کی شناخت معروف اور سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کی وجہ سے 14 زخمیوں کو ڈیرہ غازیخان اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں