سبی میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کےعلاقے سبی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : نصیر آباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ آر پی جی سیون راکٹ رائفلیں، گرنیڈ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
Load Next Story