ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شمولیت غیرمتوقع نہیں ترجمان دفتر خارجہ

یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، ڈاکٹر محمد فیصل


ویب ڈیسک June 28, 2018
یورپی یونین کو چاہیے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں بھارتی مظالم کیخلاف اقدامات کرے، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت غیرمتوقع نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، اب پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت ہو رہی ہے، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں اس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا، اگر ہماری کارکردگی بہتر ہوئی تو واپس نکل سکتے ہیں، لیکن اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو مسائل ہونگے، اس سے پہلے بھی کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے باہر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت سول سوسائٹی کو تمام حقوق حاصل ہیں، یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، یورپی یونین کو چاہیے کہ بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان کو سیز فائر پیشکش قبول کرنی چاہیے، تمام افغان فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی اقدامات میں تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا، جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں