پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

بھوٹ مٹاؤ پروگرام شروع کرکے عوام کو بھوک پیاس اور لاچارگی کے خوف سے آزاد کرائیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک June 28, 2018
پیپلز پارٹی بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرے گی، بلاول بھٹو، فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے ملک کو دنیا بھر میں جائز مقام دلانے، اداروں میں آہنگی اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت غیر مستحکم اور زوال کا شکارہے ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں تاہم پیپلزپارٹی انقلابی اقدامات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ بے روز گاری کا خاتمہ کرکے ملک میں خوشحالی لائے گی۔

بلاول بھٹوزرداری نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے اور ایف سی آر کا خاتمہ کرنے کا وعدہ کیا اور گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکے الیکشن ایک ساتھ کرانے کابھی اعلان کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرے گی اور عوام کو بھوک پیاس اور لاچارگی کے خوف سے آزاد کرائیں گے، پی پی کا وژن عوام کی خوشحالی ہے،ہم تعلیم، صحت اور بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دیں گے اور جمہوریت کی جڑیں گہری کرنا منشور کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں