25 جولائی کو مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگیعمران خان 

انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 28, 2018
انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

لاہور میں حلقہ این اے 131 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، مقابلے کے لیے کسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے البتہ جائیدادیں بنانے والے کبھی پی ٹی آئی کے جنون اور نظریے کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا اور ولید اقبال این اے 131 کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام اب پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی، ہم نے آخری گیند تک مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ انتخابات جیت گیا تو اللہ کا شکرادا کروں گا اور نفل پڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کسی رشتہ داراوردوستوں کوٹکٹ نہیں دیا لیکن پھر بھی پرانے کارکنوں کے احتجاج پرتکلیف ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں