انتخابات سے قبل خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے نوازشریف

دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو نتائج ہولناک ہوں گے، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک June 28, 2018
دھاندلی کا سلسلہ نہ رکا تو نتائج ہولناک ہوں گے، نوازشریف - فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اگر یہ نہ رکا تو اس کے نتائج بہت ہولناک ہوں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کی نااہلی پر افسوس ہوا، اس وقت بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کسی اور جماعت یا ان کے رہنماؤں کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا جب کہ 1970 میں بھی اسی کھیل کی وجہ سے ملک ٹوٹا تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار کے مدمقابل لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری الیکشن سے پہلے دھاندلی کا ثبوت ہے، دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے، پری پول دھاندلی ہر صورت بند ہونی چاہیے اور اگر یہ نہ رکی تو نتائج بہت ہولناک ہوں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ زیرحراست لیگی کارکن قمرالاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ گھرگھرتک پہنچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔