فٹبال ورلڈ کپ میں کولمبیا اور جاپان کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی

جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی


Sports Desk June 28, 2018
جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ۔ فوٹو : فائل

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کولمبیا اور جاپان نے دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شکستوں کے بعد 4 ، 4 پوائنٹس پر ہی برقرار رہیں۔ دونوں ٹیموں کے برابر پوائنٹس اور برابر گول اسکور کے باعث ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ییلو کارڈز پر فیصلہ کیا گیا، کم کارڈز دکھائے جانے کی بناء پر جاپانی ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کا پروانہ ملا۔

روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو 1-0 سے شکست دیتے ہوئے گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سینیگال کی ٹیم نے پورے میچ میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 74 ویں منٹ میں کولمبیا کے یاری مینا نے کارنر پر ہیڈر لگاتے ہوئے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی، سینیگال کو ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی پانے کیلئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا تاہم شکست کے باعث وہ یہ موقع گنوا بیٹھے۔

گروپ ایف کے دوسرے میچ میں جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی، میچ کے 59 ویں منٹ میں پولینڈ کے جان بیڈنارک نے فری کک کو کارآمد بناتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔