پاکستانی فلموں کی کامیابی نے پڑوسی ملکوں کو پریشان کر دیا ریجا علی

ایک طرف جہاں فلموں کا معیاربہترہورہا ہے ، وہیں سینماگھروں میں جدت نے بھی شائقین کوپاکستانی فلم کے قریب کردیا، اداکارہ

انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے بھی ہمیں کچھ ایسے ہی مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے:اداکارہ وماڈل کی ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک سمیت بہت سے ممالک کی فلم انڈسٹریاں پریشان ہونے لگی ہیں۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ریجا علی نے کہا کہ اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی بات کریں توان کی فلموں میں سب سے اہم رول بیرون ممالک خوبصورت لوکیشنز نے ادا کیا تھا۔ یورپ، افریقہ، امریکہ، کینیڈا اورمڈل ایسٹ سمیت دیگرممالک کی خوبصورت اورحیرت انگیز لوکیشنز پرجب گیت اورسین فلمائے گئے توشائقین کوبہت کچھ نیا دیکھنے کوملا اوراسی طرح سے بھارتی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوا اوروہ اردواورہندی سینما دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے لگے۔


اداکارہ نے بتایا کہ اس سفرپرپاکستان فلم انڈسٹری توخاصا پیچھے ہے لیکن جس انداز سے اس سفر کا اب نوجوان فلم میکرز نے آغازکیا ہے، اس کودیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہمارا مستقبل بہت روشن ہے۔

ریجا علی نے کہا کہ عیدالفطرپرنمائش کیلیے پیش کی جانے والی فلموں کوجس خوبصورتی سے فلمبند کیا گیا اورغیرملکی لوکیشنز دکھائی گئی ہیں، اس نے سب کومتاثرکیا ہے، بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے بھی ہمیں کچھ ایسے ہی مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی فلم نے ترقی کی راہ پردیرسے قدم رکھا ہے لیکن جس تیزی سے یہ لوگ آگے بڑھ رہے ہیں، اس کودیکھتے ہوئے ہمارے پڑوسی ملک سمیت بہت سے ممالک کی فلم انڈسٹریاں پریشان ہونے لگی ہیں۔
Load Next Story