زراعت کی ترقی کیلیے ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ
ادارے کانام بدل کرپاکستان انسٹیٹیوٹ آف فوڈسیکیورٹی پالیسی اینڈریسر چ رکھنے کی بھی تجویز
KARACHI:
وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ نے ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کی تنظیم نو کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسر چ کے ادارے ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کی تنظیم نو کے لیے وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر لکھا گیا ہے۔ وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کی جانب سے ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے دائرہ کا ر میں اضافہ لانے کے لیے اس انسٹی ٹیوٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی تنظیم نو کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے اس ادارے کا نام تبدیل کر کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سیکیورٹی پالیسی اینڈ ریسر چ (پی آئی ایف ایس پی آر) رکھنے کی تجویز ہے۔
اس وقت ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ وفاقی وزارت غذائی تحفظ کے ریسرچ ونگ کے طور پر کام کر رہا ہے اورکپاس، گنا، گندم سمیت دیگر فصلوں کی سپورٹ پرائز کا تعین کر کے حکومت کو ایڈوائز کرتا ہے جس مقصد کے لیے ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فیلڈ سروے کے ساتھ ساتھ کاشت کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سالانہ اجلاس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاہم اس وقت ایگری کلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کو عملے کی قلت کا سامنا ہے اور 105لوگوں کی ضرورت کے مقابلے میں صرف 65افراد اس ادارے میں کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایگری کلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ نے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر زراعت کے سیکٹر میں نئی معلومات کے دریافت اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے جس کے لیے قلیل اور طویل مد تی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔
قلیل مدتی حکمت عملی کے مطابق ری اسٹرکچرنگ کے تحت یہ ادارہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے فصلوں اور لائیواسٹا ک سیکٹر میں نئی پالیسیز پر ریسر چ، قومی اور بین الاقوامی ریسرچ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن، اہم فوڈ سیکیورٹی پالیسزپر پرتجزیاتی رپورٹیں تیار کرے گا۔
اسی طرح طویل مد تی حکمت عملی کے تحت ملکی زرعی سیکٹر میں کم آمدن والی زراعت سے زیادہ آمدن والی زرعی فصلوں کی طرف جانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا، موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحکم پیداوار کی طرف جانے کیلیے پالیسیز تشکیل دینا، چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسان کے لیے فائدے کو بڑھانے کیلیے کام کرنے سمیت دیگر پر کام کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کی جانب سے اس ادارے کی تنظیم نو کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔