آصف زرداری نے پیپلزپا رٹی کویرغمال بنارکھا ہے ناہیدخان

سوئس حکام کوخط لکھ دیناچاہیے،الیکشن ہوتے نظرنہیںآرہے،افطارڈنر سے خطاب


Numainda Express August 12, 2012
سوئس حکام کوخط لکھ دیناچاہیے،الیکشن ہوتے نظرنہیںآرہے،افطارڈنر سے خطاب

پیپلزپارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہاہے کہ آصف زراری نے پیپلزپا رٹی کو یرغمال بنارکھا ہے،عدالت عظمیٰ کے حکم پرسوئس حکومت کوخط ضرورلکھ دیناچاہیے اس کے بعداستثنیٰ پربات کی جاسکتی ہے الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ شام مقامی ہوٹل میں چوہدری قیوم کی طرف سے دیے گئے افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خاندانی جاگیرنہیں جب تک پارٹی کوادارہ بناکر بھٹوکی آئیڈیالوجی کے مطابق نہیں چلایا جاتااس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔زرداری نے پارٹی کو ون مین شو بنا دیا ہے ان کے پاس بھٹو کی سوچ ہی نہ صلا حیت، انھوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکو چیئرمین بنانے کافیصلہ آصف زرداری کاتھا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اس کی منظوری دی یانہیں اس کا مجھے علم نہیں ۔پیپلزپارٹی اس وقت تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے، کارکن مایوس ہیں حتیٰ کہ بی بی شہید کے قاتلوں تک کاپتانہیں چلا۔ بلاول بھٹو زرداری جب سیاست میں آئیں گے تو انھیں پہلے اس بات کا فیصلہ کرناہوگاکہ وہ بھٹو اورمحترمہ کی آئیڈیالوجی کے ساتھ ہیںکہ نہیں،اس موقع پر صفدرعباسی نے کہاکہ ہماری لڑائی نظریات کی ہے جب تک ایک بھی کارکن زندہ ہے کوئی پارٹی کوختم نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں