میکسیکن شائقین جشن منانے جنوبی کوریا کے سفارتخانے پہنچ گئے
ایک شائق نے تو قونصل جنرل ہین بیونگ جن کو کندھوں پر اٹھالیا۔
میکسیکن شائقین جشن منانے جنوبی کوریا کے سفارتخانے پہنچ گئے، ان کی خوشی کی وجہ جرمنی کے آئوٹ ہونے سے اپنی ٹیم کا اگلے رائونڈ میں پہنچنا تھا۔
سوئیڈن کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کے بعد میکسیکو کے شائقین کی نگاہیں اسی وقت جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ پر مرکوز ہوگئیں جہاں انجری ٹائم میں کوریا نے 2گولز کرکے جرمن ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ نتیجہ سامنے آتے ہی میکسیکو سٹی میں سیکڑوں شائقین جنوبی کوریا کے سفارتخانے میں داخل ہو گئے اور 'ہم سب کورین ہیں' کے نعرے لگانے لگے، ایک شائق نے تو قونصل جنرل ہین بیونگ جن کو کندھوں پر اٹھالیا۔ اس سارے منظر کی کئی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔