مرزا سلیم بیگ 4 سال کیلیے چیئر مین پیمرا تعینات

وہ وزارت اطلاعات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے


Numainda Express June 29, 2018
وہ وزارت اطلاعات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے (فوٹو : فائل)

وزارت اطلاعات و نشریات و ادبی ورثہ نے مرزا محمد سلیم بیگ کو 4 سال کیلیے چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

مرزا سلیم بیگ جلد بطور چیئرمین پیمرا اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ سپریم کورٹ نے 2 روز میں چیئرمین پیمرا کو تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ مرزا سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات ہونے سے قبل وزارت اطلاعات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔