سعودی عدلیہ میں خواتین کیلیے پہلی بار 5 نئی اسامیوں کا اضافہ

خواتین انتظامی معاون اور پروگرام ڈیولپر کے طور پر بھی فرائض انجام دے سکیں گی۔


خبر ایجنسی June 29, 2018
وزارت انصاف نے خواتین کیلیے حقوق سے آگاہی کیلیے مختلف پروگرام ترتیب دیے۔فوٹو: فائل

سعودی عرب میں وزارت انصاف نے عدلیہ کے شعبے میں خواتین کیلیے پہلی مرتبہ 5 نئی اسامیوں کا اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت خواتین وکلا کی تعداد 280 ہے، گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین وکلا کو دیے جانے والے لائسنسوں کی شرح 240 فیصد تک بڑھ گئی۔

وزارت انصاف نے مملکت میں خواتین کو ان کے شرعی اور قانونی حقوق سے آگاہی کیلیے مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیے، اس سلسلے میں آخری پروگرام ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔

مشرقی صوبے میں کمیونٹی لیگل کمیٹی کی رکن نوف الحمد نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ وزارت انصاف نے خواتین اور خواتین وکلا کی خدمات کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں