موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری

ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے اگلے احکام تک ٹیکس کٹوتی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

13 جون سے 15 روزکیلیے ٹیکس اور چارجز معطل تھے، مدت جمعرات کی شب ختم ہو رہی تھی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل فون سروس پر ٹیکس وصولی کی معطلی عدالت کے آئندہ احکام تک جاری رہے گی یعنی صارفین جتنے روپے کا بیلنس لوڈ کریںگے وہ بلا کسی ٹیکس کٹوتی پورے کا پورا حاصل ہوتا رہے گا۔


ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے اگلے احکام تک ٹیکس کٹوتی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل13جون سے 15 روزکے لیے ٹیلی کام سروس پر تمام طرح کے ٹیکس اور چارجز معطل کردیے گئے تھے جس کی مدت جمعرات کی شب پوری ہورہی تھی۔

سپریم کورٹ نے غریب طبقے کو ٹیلی کام سروس کے ٹیکسوں کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایف بی آر کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالت سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ٹیکسوں کی وصولی یا ردوبدل کیا جائے گا۔
Load Next Story