ماسٹر کبڈی کینیا کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے کینیا کو20کے مقابلے میں42 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔


Sports Reporter June 29, 2018
پاکستان نے کینیا کو20کے مقابلے میں42 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیا کو 42-20 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے جگہ پکی کرلی۔

دبئی میں جاری ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان، بھارت، ایران اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنچہ آزما تھیں۔ بھارت، جنوبی کوریا، پاکستان اور ایران کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہیں۔

ایونٹ میں جمعے کو پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 جون کو کھیلا جائیگا۔

گزشتہ روز پاکستان نے کینیا کو20کے مقابلے میں42 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کپتان نثار علی، محمد ندیم ، اخلاق حسین اور کاشف رزاق نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے فتح پاکستان کے نام کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں