بھتہ خور سلیم جعفر کے سہولت کار سرگرم تفتیش تیسری بار منتقل

 ملزم نے تفتیش اپنی مرضی کے مطابق ویسٹ زون سے ایسٹ زون بھرسی آئی اے منتقل کرالی


کاشف ہاشمی June 29, 2018
ملزم کے موبائل فون کا سی ڈی آر نکلوا لیا،میرٹ پر تفتیش کروں گا، ڈی آئی جی سی آئی اے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس کے اعلیٰ افسران کے نام پر بھتہ خوری میں ملوث بااثر ملزم سلیم جعفرکے سہولت کار ایک بار پھر اپنے ساتھی کیخلاف مقدمے کی تفتیش سی آئی اے منتقل کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزم سلیم جعفر کے خلاف درج ہونیوالے مقدمے کی انکوائری ایس پی کلفٹن نے بھی کی اس کے بعد ملزم نے تفتیش اپنی مرضی کے مطابق ویسٹ سے ایسٹ منتقل کرائی تاہم اتفاقی طورپر ملزم کی تفتیش منتقل ہونے کے بعد وہی ڈی آئی جی ایسٹ زون میں تعینات کردیا گیا جس سے بھاگ کر ملزم نے تفتیش منتقل کرائی تھی لہٰذاایک بار پھر ملزم اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایسٹ زون سے بھی تفتیش منتقل کرانے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں اب تک تفتیش کار کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اس مقدمے میں ساتھی قرار دیے گئے پولیس افسران تومشکوک ظاہر ہوئے پر تفتیشی افسران کا کردار اور رویہ بھی مشکوک ہوگیا ہے جبکہ تفتیش کو اپنے طریقے سے منتقل کرنے کے باعث بااختیار پولیس افسران کیخلاف بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے کہ تفتیشی افسران اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک ملزم کیا طریقہ اختیار کر کے اپنی مرضی سے تفتیش منتقل کراتا پھر ر ہا ہے۔

یاد رہے کہ21مئی 2018کو سپر مارکیٹ پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 114/18بجرم دفعہ 385/386/34 انسداد دہشت گردی ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا دوسرا مقدمہ قائم کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں