سعودی حکومت کا زائد قیام پر عمرہ زائرین کے خلاف قید و جرمانے کا اعلان

مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے والے زائرین کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ 6 ماہ قید بھی ہوگی


Numainda Express June 29, 2018
پاکستانی عازمین حج کے لیے سرکاری حج آپریشن آئندہ ماہ شروع ہوگا فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے حجاز مقدس میں مقررہ وقت سے زائد قیام کرنے پر جرمانہ لگانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی جانب سے دوران عمرہ زیادہ قیام کرنے پر عائد کردہ پابندی پر عمل نہ کرنے والے زائرین کو جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے والے زائرین کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ 6 ماہ قید بھی ہوگی۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ عمرہ کے دوران غائب ہونے والوں کی ذمے داری ٹورز آپریٹرز پر عائد ہو گی، عمرہ زائرین کے وقت مقررہ پر واپس نہ آنے پر ٹورز آپریٹرکے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

ادھر پاکستانی عازمین حج کے لیے سرکاری حج آپریشن آئندہ ماہ کے وسط سے شروع ہو گا جو کہ 15 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران ایک لاکھ سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پروازوں کا شیڈول اگلے ہفتے کے آخر تک آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔