بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دیکر درجنوں طلبا کو لوٹ لیا گیا

کینیڈا بجھوانے والے فراڈیوں کا گروہ طلبہ سے فی کس 4500 لیکر انٹری ٹیسٹ لے رہا تھا


Monitoring Desk August 12, 2012
کینیڈا بجھوانے والے فراڈیوں کا گروہ طلبہ سے فی کس 4500 لیکر انٹری ٹیسٹ لے رہا تھا

KARACHI: بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دیکرفراڈیوں نے درجنوں طلبا کو لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوزکی ٹیم پہنچنے پر فراڈی گاڑی اور ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

گلزار کالونی کے چرچ میںسٹڈی ویزے کیلئے کینیڈا بجھوانے والے فراڈیوں کا گروہ درجنوں طلبااور طالبات سے فی کس 4500 روپے لیکر انٹری ٹیسٹ لے رہا تھا ۔ ایکسپریس نیوز کی ٹیم پہنچنے پر فراڈیے کاغذات ، لیپ ٹاپ ، گاڑی اور دیگر سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ بعد میں تھانہ جناح روڈ پولیس نے سامان ،گاڑی اور قبضہ میں لیکر ڈرائیور غفار کو گرفتار کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں