بھارت نے پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کیے ایرون شورے

سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدود اور ڈرامہ تھے، مرکزی رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی


خبر ایجنسی June 29, 2018
نریندر مودی نے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلیے کیے تھے، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے نے بالآخر تسلیم کر لیا کہ پاکستان پر سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدود اور ڈرامہ تھے۔

بی جے پی تھنک ٹینک کے اہم رکن ایرون شورے نے اس بات کا انکشاف ایک تقریب میں کیا جہاں خطاب کے موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے، یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلیے لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں