خانپورپاکستان ایکسپریس کا انجن فیل پولیس کا احتجاجی مسافروں پر تشدد

4مسافر گرفتار، خواتین اور بچوں کو دھکے، سیاسی رہنمائوں، شہریوں کا پولیس رویہ کیخلاف احتجاج

4مسافر گرفتار، خواتین اور بچوں کو دھکے، سیاسی رہنمائوں، شہریوں کا پولیس رویہ کیخلاف احتجاج۔ فائل فوٹو

KARACHI:
ملک بھر میں مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیں 9سے 10گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، 5ٹرینوں کو انجن نہ ہونے کیوجہ سے منسوخ کر دیا گیا جبکہ کئی کو جوڑ کر چلایا گیا۔ ادھر خان پور میں فیصل آباد سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا۔


ٹرین پہلے ہی 10گھنٹے لیٹ تھی جس پر مسافروں کے احتجاج اور پتھرائو پر ریلوے پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا اور چار مسافروں عبدالمجید، آصف، عقیل اور راحت کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئی، پولیس اہلکار خواتین اور بچوں کو بھی دھکے دیتے رہے جبکہ گرفتار مسافروں کی ساتھی خواتین اور بچوں کو بھی ٹرین سے اتار لیا گیا جنہوں نے تھانے میں احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا، مقامی سیاسی رہنمائوں اور شہریوں کی مداخلت پر بھی ایس ایچ او نے مسافروں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے احتجاجاً دھرنا دیکر دیگر ٹرینوں کو روک لیا۔

بعدازاں عدالت نے انکی ضمانت منظور کر لی۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان ریلوے عیدالفطر کے موقع پر تین خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین کراچی کینٹ سے پشاور براستہ لاہور، ساہیوال 16 اگست کو 11بجے روانہ ہو گی۔ دوسری ٹرین کراچی کینٹ سے 7 اگست کو 11بجے راولپنڈی کیلئے براستہ وزیرآباد،فیصل آباد روانہ ہو گی، تیسری ٹرین پشاور سے لاہور 18 اگست کو 12بجے روانہ ہو گی۔
Load Next Story