مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن طلب

نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہےاور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، درخواست گزار


ویب ڈیسک June 29, 2018
نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پرپارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست عوامی تحریک کے نیازانقلابی نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے اورنا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، درخواست نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی ، یہ آئین اورقانون کے خلاف ہے، نوازشریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن اس حوالے سے سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس نواز شریف کو نااہل قراردیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں عددی اکثریت کی بنیاد پرآئین میں ترمیم کرکے نوازشریف کودوبارہ پارٹی کا صدرمنتخب کرالیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے ایک فیصلے میں اس آئنی ترمیم کو کالعدم قراردے دیا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد منتخب کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں