بھارت کا پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

بھارت نے حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے


آصف محمود June 29, 2018
پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے بالآخر پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے۔

بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئرسفارتکار نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ حضرت امیر خسروکے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کوویزے جاری کردیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے۔

حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغازگزشتہ روز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

واضع رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں